Add To collaction

20-Apr-2022 تحریری مقابلہ

درودِ پاک

                    ❣🌍❣ 

٢٠ اپریل ٢٠٢٢ ع بروز دوشنبہ، عیسوی سنہ کے اعتبار سے ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ  کی تاریخ ہے 
جملہ مسلمانوں سے اپیل ہے کہ اس دن بطور خاص  کثرت سے درود وسلام کا اہتمام کریں تاکہ اس کی برکتوں سے  ہر وبا وبلا اور رنج وغم دور ہوکر  راحتوں کا نیا سویرا نمودار ہو   

             ❣🌎❣

 کھو کے ان کی یاد میں ہر دَم ہے جو پڑھتا درود
اپنے اُس عاشق کا سُنتے ہیں مِرے آقا درود

آقا نے پوچھا گلوں کے رس میں ہوتی ہے مٹھاس
مکھی بولی آقا کَرتا ہے اِسے میٹھا درود

جب عمل پڑ جائیں گے کم آئیں گے شاہِ اُمم
کام آئے گا تمہیں محشر میں پھر پڑھنا درود

ہے وظیفہ سب ملائک اور سب نبیوں کا بھی
حق تعالیٰ بھی مِرے آقا پہ ہے پڑھتا درود

پڑھتے ہیں جانِ جہاں پر جان و دل سے ہر گھڑی
گلستاں کے سارے گُل ہر ڈالی ہر پَتّا درود

آپ تو انسان ہیں پھر کیوں نہ ہوں گے کامراں
پار ہو جاتا ہے پڑھ کر دریا سے گھوڑا درود
  
میں نہیں منکر کِسی کا، ہاں مگر دل کو مِرے
سب عمل میں سب سے زیادہ لگتا ہے اچھا درود

جب گزرتے تھے کبھی رستے سے شاہِ بحر وبر
جھوم کر پتھر بھی اُن پر پڑھنے لگتا تھا درود

جِن کا دادا سجدۂ آدم کا منکر ہو گیا
مصطفیٰ صلی علیٰ پر وہ پڑھیں گے کیا درود

دس گنہ مٹ جاتے ہیں، مِل جاتی ہیں دس نیکیاں
اور دس درجے بھی کروا دیتا ہے اونچا درود

اپنے آقا کی لحد پر جا کے بھی کَرتے تھے پیش
پیارے صِدّیق و عمر، عثماں، علی مولا، درود

کعبے کے بدر الدجیٰ پڑھ لو سمجھ جاؤ گے تم
لکھ نہیں سکتا کوئی احمد رضا جیسا درود

جِو درودِ پاک سے ہے دور رسوا ہے وہی
اس کی ہی توصیفؔ ہوتی ہے جو ہے پڑھتا درود

             """"""""""

✍🏻از۔ توصیف رضا رضوی

   12
11 Comments

Zainab Irfan

26-Apr-2022 08:21 PM

Nice

Reply

Shnaya

26-Apr-2022 03:43 PM

Very nice 👍🏼

Reply

Gunjan Kamal

25-Apr-2022 07:47 PM

Nice 👍🏼

Reply